سورہ Al-Insan — آیت 19

انسان · 76:19 · 19/31

۞ وَيَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَٰنٌ مُّخَلَّدُونَ إِذَا رَأَيْتَهُمْ حَسِبْتَهُمْ لُؤْلُؤًا مَّنثُورًا

Wayatoofu AAalayhim wildanunmukhalladoona itha raaytahum hasibtahum lu'lu-anmanthoora

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور ان کے پاس لڑکے آتے جاتے ہوں گے جو ہمیشہ (ایک ہی حالت پر) رہیں گے۔ جب تم ان پر نگاہ ڈالو تو خیال کرو کہ بکھرے ہوئے موتی ہیں

محمد جوناگڑھی

اور ان کے ارد گرد گھومتے پھرتے ہوں گے وه کم سن بچے جو ہمیشہ رہنے والے ہیں جب تو انہیں دیکھے تو سمجھے کہ وه بکھرے ہوئے سچے موتی ہیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

ان کے خدمت کے لیے ایسے لڑکے دوڑتے پھر رہے ہوں گے جو ہمیشہ لڑکے ہی رہیں گے۔ تم انہیں دیکھو تو سمجھو کہ موتی ہیں جو بکھیر دیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور ان پر گردش میں رہیں گے ایسے لڑکے (خدامِ جنت) جو ہمیشہ اسی عمر (اور شکل) میں رہیں گے۔ جب تم انہیں دیکھو گے تو محسوس کرو گے کہ جیسے وہ موتی ہیں بکھرے ہوئے۔