سورہ Al-Humazah — آیت 4
عیب لگانے والا · 104:4 · 4/9
كَلَّا ۖ لَيُنۢبَذَنَّ فِى ٱلْحُطَمَةِ
Kalla layunbathanna fee alhutama
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
ہر گز نہیں وہ ضرور حطمہ میں ڈالا جائے گا
محمد جوناگڑھی
ہرگز نہیں یہ تو ضرور توڑ پھوڑ دینے والی آگ میں پھینک دیا جائے گا.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
ہرگز نہیں، وہ شخص تو چَکنا چُور کر دینے والی جگہ میں پھینک دیا جائے گا۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
ہرگز نہیں وہ تو یقینا جھونک دیا جائے گا حطمہ میں۔
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
ہرگز نہیں[1] یہ تو ضرور توڑ پھوڑ دینے والی آگ میں پھینک دیا جائے گا.[2]
حواشی
[1] یعنی معاملہ ایسا نہیں ہےجیسا اس کا زعم اور گمان ہے۔ [2] ایسا بخیل شخص حطمہ میں پھینک دیا جائے گا۔ یہ بھی جہنم کا ایک نام ہے، توڑ پھوڑ دینے والی۔