سورہ Al-Hujurat — آیت 8

حجرے · 49:8 · 8/18

فَضْلًا مِّنَ ٱللَّهِ وَنِعْمَةً ۚ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ

Fadlan mina Allahi waniAAmatanwallahu AAaleemun hakeem

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

(یعنی) خدا کے فضل اور احسان سے۔ اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے

محمد جوناگڑھی

اللہ کے احسان وانعام سے اور اللہ دانا اور باحکمت ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

ایسے ہی لوگ اللہ کے فضل و احسان سے راست رو ہیں اور اللہ علیم و حکیم ہے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اللہ کی طرف سے بہت بڑے فضل اور انعام کی بنا پر۔ اور اللہ ہرچیز کا علم رکھنے والا کمال حکمت والا ہے۔