سورہ Al-Hijr — آیت 27
پتھر · 15:27 · 27/99
وَٱلْجَآنَّ خَلَقْنَـٰهُ مِن قَبْلُ مِن نَّارِ ٱلسَّمُومِ
Waljanna khalaqnahumin qablu min nari assamoom
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
اور جنوں کو اس سے بھی پہلے بےدھوئیں کی آگ سے پیدا کیا تھا
محمد جوناگڑھی
اور اس سے پہلے جنات کو ہم نے لو والی آگ سے پیدا کیا.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اور اس سے پہلے ہم جنّوں کو ہم آگ کی لِپٹ سے پیدا کر چکے تھے۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور جنات کو ہم نے پیدا کیا تھا اس سے پہلے آگ کی لپٹ سے
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
اور اس سے پہلے جنات کو ہم نے لو والی آگ[1] سے پیدا کیا.
حواشی
[1] جِنّ کو جن اس لئے کہا جاتا ہے کہ وہ آنکھوں سے نظر نہیں آتا۔ سورہ رحمٰن میں جنات کی تخلیق «مَّارِجٍ مِّنْ نَّارٍ» (الرحمن:15) سے بتلائی گئی ہے اور صحیح مسلم کی ایک حدیث میں یہ کہا گیا ہے «خُلِقَتِ الْمَلائِكَةُ مِنْ نُورِ وَخُلِقَ الْجَانّ مِنْ نَارٍ وَخُلِقَ آدَمُ مِمَّا وَصَفَ لَكُمْ »(كتاب الزهد، باب في أحاديث متفرقة) اس اعتبار سے لو والی آگ یا آگ کے شعلے کا ایک ہی مطلب ہوگا۔