سورہ Al-Hajj — آیت 71
حج · 22:71 · 71/78
وَيَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِۦ سُلْطَـٰنًا وَمَا لَيْسَ لَهُم بِهِۦ عِلْمٌ ۗ وَمَا لِلظَّـٰلِمِينَ مِن نَّصِيرٍ
WayaAAbudoona min dooni Allahi malam yunazzil bihi sultanan wama laysa lahum bihiAAilmun wama liththalimeenamin naseer
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور (یہ لوگ) خدا کے سوا ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جن کی اس نے کوئی سند نازل نہیں فرمائی اور نہ ان کے پاس اس کی کوئی دلیل ہے۔ اور ظالموں کا کوئی بھی مددگار نہیں ہوگا
محمد جوناگڑھی
اور یہ اللہ کے سوا ان کی عبادت کر رہے ہیں جس کی کوئی الہی دلیل نازل نہیں ہوئی نہ وه خود ہی اس کا کوئی علم رکھتے ہیں۔ ﻇالموں کا کوئی مددگار نہیں.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
ہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر ان کی عبادت کر رہے ہیں جن کے لیے نہ تو اُس نے کوئی سَنَد نازل کی ہے اور نہ یہ خود اُن کے بارے میں کوئی علم رکھتے ہیں۔ اِن ظالموں کے لیے کوئی مددگار نہیں ہے۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور وہ پرستش کرتے ہیں اللہ کے سوا ایسی چیزوں کی جن کے بارے میں اس نے کوئی سند نہیں اتاری اور انہیں اس کا کچھ علم بھی نہیں اور ایسے ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ہوگا