سورہ Al-Hajj — آیت 56

حج · 22:56 · 56/78

ٱلْمُلْكُ يَوْمَئِذٍ لِّلَّهِ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ ۚ فَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ فِى جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِيمِ

Almulku yawma-ithin lillahi yahkumubaynahum fallatheena amanoo waAAamiloo assalihatifee jannati annaAAeem

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اس روز بادشاہی خدا ہی کی ہوگی۔ اور ان میں فیصلہ کردے گا تو جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے وہ نعمت کے باغوں میں ہوں گے

محمد جوناگڑھی

اس دن صرف اللہ ہی کی بادشاہت ہوگی وہی ان میں فیصلے فرمائے گا۔ ایمان اور نیک عمل والے تو نعمتوں سے بھری جنتوں میں ہوں گے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اُس روز بادشاہی اللہ کی ہو گی، اور وہ ان کے درمیان فیصلہ کر دے گا جو ایمان رکھنے والے اور عمل صالح کرنے والے ہوں گے وہ نعمت بھری جنتوں میں جائیں گے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اس دن بادشاہی صرف اللہ کی ہوگی۔ وہی ان کے مابین فیصلہ کرے گا تو جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے وہ نعمتوں والے باغات میں ہوں گے