سورہ Al-Hajj — آیت 55

حج · 22:55 · 55/78

وَلَا يَزَالُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ فِى مِرْيَةٍ مِّنْهُ حَتَّىٰ تَأْتِيَهُمُ ٱلسَّاعَةُ بَغْتَةً أَوْ يَأْتِيَهُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَقِيمٍ

Wala yazalu allatheenakafaroo fee miryatin minhu hatta ta'tiyahumu assaAAatubaghtatan aw ya'tiyahum AAathabu yawmin AAaqeem

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور کافر لوگ ہمیشہ اس سے شک میں رہیں گے یہاں تک کہ قیامت ان پر ناگہاں آجائے یا ایک نامبارک دن کا عذاب ان پر واقع ہو

محمد جوناگڑھی

کافر اس وحی الٰہی میں ہمیشہ شک شبہ ہی کرتے رہیں گے حتیٰ کہ اچانک ان کے سروں پر قیامت آجائے یا ان کے پاس اس دن کا عذاب آجائے جو منحوس ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

انکار کرنے والے تو اس کی طرف سے شک ہی میں پڑے رہیں گے یہاں تک کہ یا تو اُن پر قیامت کی گھڑی اچانک آجائے، یا ایک منحوس دن کا عذاب نازل ہوجائے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور کافر تو اس بارے میں ہمیشہ شک و شبہ میں ہی رہیں گے یہاں تک کہ یا تو ان پر قیامت اچانک آن دھمکے یا ایک بانجھ دن کا عذاب ان پر مسلط ہوجائے