سورہ Al-Hajj — آیت 27

حج · 22:27 · 27/78

وَأَذِّن فِى ٱلنَّاسِ بِٱلْحَجِّ يَأْتُوكَ رِجَالًا وَعَلَىٰ كُلِّ ضَامِرٍ يَأْتِينَ مِن كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ

Waaththin fee annasibilhajji ya'tooka rijalan waAAalakulli damirin ya'teena min kulli fajjin AAameeq

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور لوگوں میں حج کے لئے ندا کر دو کہ تمہاری پیدل اور دبلے دبلے اونٹوں پر جو دور دراز رستوں سے چلے آتے ہو (سوار ہو کر) چلے آئیں

محمد جوناگڑھی

اور لوگوں میں حج کی منادی کر دے لوگ تیرے پاس پا پیاده بھی آئیں گے اور دبلے پتلے اونٹوں پر بھی اور دور دراز کی تمام راہوں سے آئیں گے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور لوگوں کو حج کے لیے اِذنِ عام دے دو کہ وہ تمہارے پاس ہر دُور دراز مقام سے پیدل اور اُونٹوں پر سوار آئیں،

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور لوگوں میں حج کی منادی کر دو آئیں گے آپ ؑ کے پاس لوگ پیدل بھی اور بڑی لاغر اونٹنیوں پر بھی جو پہنچیں گی دور دراز گہری وادیوں میں سے ہو کر

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

اور لوگوں میں حج کی منادی کر دے لوگ تیرے پاس پا پیاده بھی آئیں گے اور دبلے پتلے اونٹوں پر بھی[1] اور دور دراز کی تمام راہوں سے آئیں[2] گے.

حواشی

[1] جو چارے کی قلت اور سفر کی دوری اور تھکاوٹ سے لاغر اور کمزور ہو جائیں گے۔ [2] یہ اللہ تعالٰی کی قدرت ہے کہ مکہ کے پہاڑ کی چوٹی سے بلند ہونے والی یہ نحیف سی صدا، دنیا کے کونے کونے تک پہنچ گئی، جس کا مشاہدہ حج اور عمرے میں ہر حاجی اور معتمر کرتا ہے۔