سورہ Al-Hadid — آیت 24

فولاد · 57:24 · 24/29

ٱلَّذِينَ يَبْخَلُونَ وَيَأْمُرُونَ ٱلنَّاسَ بِٱلْبُخْلِ ۗ وَمَن يَتَوَلَّ فَإِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْغَنِىُّ ٱلْحَمِيدُ

Allatheena yabkhaloona waya'muroona annasabilbukhli waman yatawalla fa-inna Allaha huwaalghaniyyu alhameed

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

جو خود بھی بخل کریں اور لوگوں کو بھی بخل سکھائیں اور جو شخص روگردانی کرے تو خدا بھی بےپروا (اور) وہی سزاوار حمد (وثنا) ہے

محمد جوناگڑھی

جو (خود بھی) بخل کریں اور دوسروں کو (بھی) بخل کی تعلیم دیں۔ سنو! جو بھی منھ پھیرے اللہ بےنیاز اور سزاوار حمد وﺛنا ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

جو خود بُخل  کرتے ہیں اور دوسروں  کوبُخل کرنے پر اُکساتے ہیں۔ اب اگر کوئی رُوگردانی کرتا ہے تو اللہ بےنیاز اور ستودہ صفات ہے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

جو لوگ بخل سے کام لیتے ہیں اور لوگوں کو بھی بخل کا مشورہ دیتے ہیں۔ اور جو کوئی رخ پھیرے گا تو (وہ سن رکھے کہ) اللہ بےنیاز اور اپنی ذات میں خود ستودہ صفات ہے۔