سورہ Al-Hadid — آیت 2
فولاد · 57:2 · 2/29
لَهُۥ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۖ يُحْىِۦ وَيُمِيتُ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ
Lahu mulku assamawatiwal-ardi yuhyee wayumeetu wahuwa AAalakulli shay-in qadeer
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے۔ (وہی) زندہ کرتا اور مارتا ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
محمد جوناگڑھی
آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اسی کی ہے، وہی زندگی دیتا ہے اور موت بھی اور وه ہر چیز پر قادر ہے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
زمین اور آسمانوں کی سلطنت کا مالک وہی ہے، زندگی بخشتا ہے اور موت دیتا ہے، اور ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اسی کے لیے ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی۔ وہی زندہ رکھتا ہے وہی مارتا ہے۔ اور وہ ہرچیز پر قادر ہے۔
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اسی کی ہے[1] ، وہی زندگی دیتا ہے اور موت بھی اور وه ہر چیز پر قادر ہے.
حواشی
[1] اس لیے وہ ان میں جس طرح چاہتا ہے تصرف فرماتاہے، اس کے سوا ان میں کسی کا حکم اور تصرف نہیں چلتا۔ یا مطلب ہے کہ بارش، نباتات اور روزیوں کے سارے خزانے اسی کی ملک میں ہیں۔