سورہ Al-Fath — آیت 9

فتح · 48:9 · 9/29

لِّتُؤْمِنُوا۟ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَتُعَزِّرُوهُ وَتُوَقِّرُوهُ وَتُسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا

Litu'minoo billahi warasoolihiwatuAAazziroohu watuwaqqiroohu watusabbihoohu bukratan waaseela

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

تاکہ (مسلمانو) تم لوگ خدا پر اور اس کے پیغمبر پر ایمان لاؤ اور اس کی مدد کرو اور اس کو بزرگ سمجھو۔ اور صبح وشام اس کی تسبیح کرتے رہو

محمد جوناگڑھی

تاکہ (اے مسلمانو)، تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان ﻻؤ اور اس کی مدد کرو اور اس کا ادب کرو اور اللہ کی پاکی بیان کرو صبح وشام.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

تاکہ اے لوگو، تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس کا ساتھ دو، اس کی تعظیم و توقیر کرو اور صبح و شام اس کی تسبیح کرتے رہو۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

تا کہ (اے مسلمانو !) تم ایمان رکھو اللہ اور اس کے رسول پر اور رسول کی مدد کرو اور اس کی تعظیم کرو } اور تاکہ تم اللہ کی تسبیح کرو صبح وشام۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

تاکہ (اے مسلمانو)، تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان ﻻؤ اور اس کی مدد کرو اور اس کا ادب کرو اور اللہ کی پاکی بیان کرو صبح وشام.