سورہ Al-Fath — آیت 22

فتح · 48:22 · 22/29

وَلَوْ قَـٰتَلَكُمُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَوَلَّوُا۟ ٱلْأَدْبَـٰرَ ثُمَّ لَا يَجِدُونَ وَلِيًّا وَلَا نَصِيرًا

Walaw qatalakumu allatheenakafaroo lawallawoo al-adbara thumma la yajidoonawaliyyan wala naseera

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور اگر تم سے کافر لڑتے تو پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتے پھر کسی کو دوست نہ پاتے اور نہ مددگار

محمد جوناگڑھی

اور اگر تم سے کافر جنگ کرتے تو یقیناً پیٹھ دکھا کر بھاگتے پھر نہ تو کوئی کار ساز پاتے نہ مددگار.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

یہ کافر لوگ اگر اس وقت تم سے لڑگئے ہو تے تو یقیناً پیٹھ پھیر جاتے اور کوئی حامی و مدد گار نہ پاتے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور اگر یہ کافر (قریش ِمکہ) ّتم سے جنگ کرتے تو لازماً پیٹھ پھیر جاتے اور پھر نہ پاتے وہ اپنے لیے کوئی حمایتی اور نہ کوئی مددگار۔