سورہ Al-'Ankabut — آیت 42

مکڑی · 29:42 · 42/69

إِنَّ ٱللَّهَ يَعْلَمُ مَا يَدْعُونَ مِن دُونِهِۦ مِن شَىْءٍ ۚ وَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ

Inna Allaha yaAAlamu mayadAAoona min doonihi min shay-in wahuwa alAAazeezu alhakeem

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

یہ جس چیز کو خدا کے سوا پکارتے ہیں (خواہ) وہ کچھ ہی ہو خدا اُسے جانتا ہے۔ اور وہ غالب اور حکمت والا ہے

محمد جوناگڑھی

اللہ تعالیٰ ان تمام چیزوں کو جانتا ہے جنہیں وه اس کے سوا پکار رہے ہیں، وه زبردست اور ذی حکمت ہے

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر جس چیز کو بھی پکارتے ہیں اللہ اُسے خوب جانتا ہے اور وہی زبردست اور حکیم ہے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

یقیناً اللہ خوب جانتا ہے جس چیز کو بھی یہ لوگ اس کے سوا پکارتے ہیں۔ اور وہ زبردست ہے حکمت والا