سورہ Al-'Ankabut — آیت 32
مکڑی · 29:32 · 32/69
قَالَ إِنَّ فِيهَا لُوطًا ۚ قَالُوا۟ نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَن فِيهَا ۖ لَنُنَجِّيَنَّهُۥ وَأَهْلَهُۥٓ إِلَّا ٱمْرَأَتَهُۥ كَانَتْ مِنَ ٱلْغَـٰبِرِينَ
Qala inna feeha lootanqaloo nahnu aAAlamu biman feehalanunajjiyannahu waahlahu illa imraatahu kanat minaalghabireen
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
ابراہیم نے کہا کہ اس میں تو لوط بھی ہیں۔ وہ کہنے لگے کہ جو لوگ یہاں (رہتے) ہیں ہمیں سب معلوم ہیں۔ ہم اُن کو اور اُن کے گھر والوں کو بچالیں گے بجز اُن کی بیوی کے وہ پیچھے رہنے والوں میں ہوگی
محمد جوناگڑھی
(حضرت ابراہیم علیہ السلام نے) کہا اس میں تو لوط (علیہ السلام) ہیں، فرشتوں نے کہا یہاں جو ہیں ہم انہیں بخوبی جانتے ہیں۔ لوط (علیہ السلام) کو اور اس کے خاندان کو سوائے اس کی بیوی کے ہم بچالیں گے، البتہ وه عورت پیچھے ره جانے والوں میں سے ہے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
ابراہیمؑ نے کہا”وہاں تو لُوطؑ موجود ہے۔“ انہوں نے کہا”ہم خوب جانتے ہیں کہ وہاں کون کون ہے۔ ہم اُسے ، اور اُس کی بیوی کے سوا اس کے باقی گھر والوں کو بچا لیں گے۔“ اس کی بیوی پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
ابراہیم ؑ نے کہا کہ اس میں لوط ؑ بھی تو ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں خوب معلوم ہے کون کون اس میں ہے ہم ضرور بچا لیں گے اسے بھی اور اس کے گھر والوں کو بھی سوائے اس کی بیوی کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں ہوگی