سورہ Al-Anfal — آیت 40

مال غنیمت · 8:40 · 40/75

وَإِن تَوَلَّوْا۟ فَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّهَ مَوْلَىٰكُمْ ۚ نِعْمَ ٱلْمَوْلَىٰ وَنِعْمَ ٱلنَّصِيرُ

Wa-in tawallaw faAAlamoo anna Allahamawlakum niAAma almawla waniAAma annaseer

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور اگر روگردانی کریں تو جان رکھو کہ خدا تمہارا حمایتی ہے۔ (اور) وہ خوب حمایتی اور خوب مددگار ہے

محمد جوناگڑھی

اور اگر روگردانی کریں تو یقین رکھیں کہ اللہ تعالیٰ تمہارا کار ساز ہے وه بہت اچھا کار ساز ہے اور بہت اچھا مدد گار ہے۔

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور اگر وہ نہ مانیں تو جان رکھو کہ اللہ تمہارا سرپرست ہے اور وہ بہترین حامی و مدد گار ہے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور اگر وہ روگردانی کریں تو (اے مسلمانو !) تم یہ جان لو کہ اللہ تمہارا مولیٰ (حمایتی) ہے۔ کیا ہی خوب ہے وہ مولیٰ اور کیا ہی خوب ہے وہ مددگار !

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

اور اگر روگردانی کریں[1] تو یقین رکھیں کہ اللہ تعالیٰ تمہارا کار ساز ہے[2] وه بہت اچھا کار ساز ہے اور بہت اچھا مدد گار ہے۔[3]

حواشی

[1] یعنی اسلام قبول نہ کریں اور اپنے کفر اور تمہاری مخالفت پر مصر رہیں ۔ [2] یعنی تمہارے تمہارے دشمن پر تمہارا مددگار اور تمہارا حامی ومحافظ ہے۔ [3] پس کامیاب بھی وہی ہوگا جس کا مولیٰ اللہ ہو، اور غالب بھی وہی ہوگا جس کا مددگار وہ ہو۔