سورہ Al-Anfal — آیت 39

مال غنیمت · 8:39 · 39/75

وَقَـٰتِلُوهُمْ حَتَّىٰ لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ ٱلدِّينُ كُلُّهُۥ لِلَّهِ ۚ فَإِنِ ٱنتَهَوْا۟ فَإِنَّ ٱللَّهَ بِمَا يَعْمَلُونَ بَصِيرٌ

Waqatiloohum hatta latakoona fitnatun wayakoona addeenu kulluhu lillahifa-ini intahaw fa-inna Allaha bima yaAAmaloona baseer

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور ان لوگوں سے لڑتے رہو یہاں تک کہ فتنہ (یعنی کفر کا فساد) باقی نہ رہے اور دین سب خدا ہی کا ہوجائے اور اگر باز آجائیں تو خدا ان کے کاموں کو دیکھ رہا ہے

محمد جوناگڑھی

اور تم ان سے اس حد تک لڑو کہ ان میں فساد عقیده نہ رہے۔ اور دین اللہ ہی کا ہو جائے پھر اگر یہ باز آجائیں تو اللہ تعالیٰ ان اعمال کو خوب دیکھتا ہے۔

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اے ایمان لانے والو، ان کافروں سے جنگ کرو یہاں تک کہ فتنہ باقی نہ رہےاور دین پورا کا پورا اللہ کے لیے ہو جائے۔ پھر اگر وہ فتنہ سے رُک جائیں تو اُن کے اعمال کا دیکھنے والا اللہ ہے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور (اے مسلمانو !) ان سے جنگ کرتے رہویہاں تک کہ فتنہ (کفر) باقی نہ رہے اور دین کل کا کل اللہ ہی کا ہوجائے پھر اگر وہ باز آجائیں تو جو کچھ وہ کر رہے ہیں اللہ یقیناً اس کو دیکھ رہا ہے

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

اور تم ان سے اس حد تک لڑو کہ ان میں فساد عقیده نہ رہے[1] ۔ اور دین اللہ ہی کا ہو جائے[2] پھر اگر یہ باز آجائیں تو اللہ تعالیٰ ان اعمال کو خوب دیکھتا ہے۔[3]

حواشی

[1] فتنہ سے مراد شرک ہے۔ یعنی اس وقت تک جہاد جاری رکھو، جب تک شرک کا خاتمہ نہ ہو جائے۔ [2] یعنی اللہ کی توحید کا پھریرا چار دانگ عالم میں لہرا جائے۔ [3] یعنی تمہارے لئے ان کا ظاہری اسلام ہی کافی ہے، باطن کا معاملہ اللہ کےسپرد کر دو، کیونکہ اس کو ظاہر وباطن ہر چیز کا علم ہے۔