سورہ Al-Anbya — آیت 12
پیغمبر · 21:12 · 12/112
فَلَمَّآ أَحَسُّوا۟ بَأْسَنَآ إِذَا هُم مِّنْهَا يَرْكُضُونَ
Falamma ahassoo ba'sanaitha hum minha yarkudoon
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
جب انہوں نے ہمارے (مقدمہ) عذاب کو دیکھا تو لگے اس سے بھاگنے
محمد جوناگڑھی
جب انہوں نے ہمارے عذاب کا احساس کر لیا، تو لگے اس سے بھاگنے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
جب اُن کو ہمارا عذاب محسوس ہوا تو لگے وہاں سے بھاگنے
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
پھر جب انہیں محسوس ہوا ہمارا عذاب تو اس سے بھاگنے لگے
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
جب انہوں نے ہمارے عذاب کا احساس کر لیا، تو لگے اس سے بھاگنے.[1]
حواشی
[1] احساس کے معنی ہیں، حواس کے ذریعے سے ادراک کر لینا۔ یعنی جب انہوں نے عذاب یا اس کے آثار کو آتے دیکھا یا کڑک گرج کی آواز سن کر معلوم کر لیا، تو اس سے بچنے کے لئے راہ فرار ڈھونڈنے لگے۔ رَكْضٌ کے معنی ہوتے ہیں آدمی گھوڑے وغیرہ پر بیٹھ کر اس کو دوڑانے کے لیے ایڑ لگائے یہیں سے یہ بھاگنے کے معنی میں استعمال ہونے لگا۔