سورہ Al-An'am — آیت 76

مویشی · 6:76 · 76/165

فَلَمَّا جَنَّ عَلَيْهِ ٱلَّيْلُ رَءَا كَوْكَبًا ۖ قَالَ هَـٰذَا رَبِّى ۖ فَلَمَّآ أَفَلَ قَالَ لَآ أُحِبُّ ٱلْـَٔافِلِينَ

Falamma janna AAalayhi allaylu raakawkaban qala hatha rabbee falamma afala qalala ohibbu al-afileen

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

(یعنی) جب رات نے ان کو (پردہٴ تاریکی سے) ڈھانپ لیا (تو آسمان میں) ایک ستارا نظر پڑا۔ کہنے لگے یہ میرا پروردگار ہے۔ جب وہ غائب ہوگیا تو کہنے لگے کہ مجھے غائب ہوجانے والے پسند نہیں

محمد جوناگڑھی

پھر جب رات کی تاریکی ان پر چھا گئی تو انہوں نے ایک ستاره دیکھا آپ نے فرمایا کہ یہ میرا رب ہے مگر جب وه غروب ہوگیا تو آپ نے فرمایا کہ میں غروب ہوجانے والوں سے محبت نہیں رکھتا۔

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

چنانچہ جب رات اس پر طاری ہوئی تو اُس نے ایک تار ا دیکھا کہا یہ میرا رب ہے مگر جب وہ ڈوب گیا تو بولا ڈوب جانے والوں کا تو میں گرویدہ نہیں ہوں

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

پس جب رات نے ان ؑ کو (اپنی تاریکی میں) ڈھانپ لیا تو انہوں نے دیکھا ایک (چمکدار) ستارے کو تو کہا یہ میرا رب ہے ! پھر جب وہ غروب ہوگیا تو کہنے لگے کہ میں غروب ہوجانے والوں کو پسند نہیں کرتا