سورہ Al-An'am — آیت 24
مویشی · 6:24 · 24/165
ٱنظُرْ كَيْفَ كَذَبُوا۟ عَلَىٰٓ أَنفُسِهِمْ ۚ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يَفْتَرُونَ
Onthur kayfa kathabooAAala anfusihim wadalla AAanhum ma kanooyaftaroon
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
دیکھو انہوں نے اپنے اوپر کیسا جھوٹ بولا اور جو کچھ یہ افتراء کیا کرتے تھے سب ان سے جاتا رہا
محمد جوناگڑھی
ذرا دیکھو تو انہوں نے کس طرح جھوٹ بوﻻ اپنی جانوں پر اور جن چیزوں کو وه جھوٹ موٹ تراشا کرتے تھے وه سب غائب ہوگئے۔
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
دیکھو، اُس وقت یہ کس طرح اپنے اوپر آپ جھوٹ گھڑیں گے، اور وہاں اُن کے سارے بناوٹی معبود گم ہو جائیں گے
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
دیکھو کیسے وہ جھوٹ بولیں گے اپنے اوپر اور جو افترا انہوں نے کیا ہوا تھا وہ سب ان سے گم ہوجائے گا