سورہ Al-An'am — آیت 16
مویشی · 6:16 · 16/165
مَّن يُصْرَفْ عَنْهُ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمَهُۥ ۚ وَذَٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْمُبِينُ
Man yusraf AAanhu yawma-ithinfaqad rahimahu wathalika alfawzu almubeen
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
جس شخص سے اس روز عذاب ٹال دیا گیا اس پر خدا نے (بڑی) مہربانی فرمائی اور یہ کھلی کامیابی ہے
محمد جوناگڑھی
جس شخص سے اس روز وه عذاب ہٹا دیا جائے تو اس پر اللہ نے بڑا رحم کیا اور یہ صریح کامیابی ہے۔
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اُس دن جو سزا سے بچ گیا اس پر اللہ نے بڑا ہی رحم کیا اور یہی نمایاں کامیابی ہے
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
جو شخص اس دن اس (عذاب) سے دور رکھا گیا تو اس پر اللہ کی بڑی رحمت ہوگئی اور یہی ہوگی واضح کامیابی