سورہ Al-An'am — آیت 147

مویشی · 6:147 · 147/165

فَإِن كَذَّبُوكَ فَقُل رَّبُّكُمْ ذُو رَحْمَةٍ وَٰسِعَةٍ وَلَا يُرَدُّ بَأْسُهُۥ عَنِ ٱلْقَوْمِ ٱلْمُجْرِمِينَ

Fa-in kaththabooka faqul rabbukum thoorahmatin wasiAAatin wala yuraddu ba'suhuAAani alqawmi almujrimeen

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور اگر یوں لوگ تمہاری تکذیب کریں تو کہہ دو تمہارا پروردگار صاحب رحمت وسیع ہے مگر اس کا عذاب گنہ گاروں لوگوں سے نہیں ٹلے گا

محمد جوناگڑھی

پھر اگر یہ آپ کو کاذب کہیں تو آپ فرما دیجئے کہ تمہارا رب بڑی وسیع رحمت واﻻ ہے اور اس کا عذاب مجرم لوگوں سے نہ ٹلے گا۔

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اب اگر وہ تمہیں جھٹلائیں تو ان سے کہہ دو کہ تمہارے رب کا دامن ِ رحمت وسیع ہے اور مجرموں سے اس کے عذاب کو پھیرا نہیں جاسکتا۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

تو اگر یہ لوگ آپ ﷺ کو جھٹلا دیں تو کہہ دیجیے کہ تمہارا رب بڑی وسیع رحمت والا ہے اور اس کا عذاب ٹالا نہیں جاسکے گا مجرموں کی قوم سے