سورہ Al-An'am — آیت 127
مویشی · 6:127 · 127/165
۞ لَهُمْ دَارُ ٱلسَّلَـٰمِ عِندَ رَبِّهِمْ ۖ وَهُوَ وَلِيُّهُم بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ
Lahum daru assalamiAAinda rabbihim wahuwa waliyyuhum bima kanooyaAAmaloon
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
ان کے لیے ان کے اعمال کے صلے میں پروردگار کے ہاں سلامتی کا گھر ہے اور وہی ان کا دوستدار ہے
محمد جوناگڑھی
ان لوگوں کے واسطے ان کے رب کے پاس سلامتی کا گھر ہے اور اللہ تعالیٰ ان سے محبت رکھتا ہے ان کے اعمال کی وجہ سے۔
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اُن کیلیے اُن کے رب کے پاس سلامتی کا گھر ہے اور وہ ان کا سرپرست ہے اُس صحیح طرزِ عمل کی وجہ سے جو انہوں نے اختیار کیا
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
ان کے لیے سلامتی والا گھر ہے ان کے رب کے پاس اور وہی ان کا مدد گار (دوست) ہے بسبب ان کے (نیک) اعمال کے