سورہ Al-Ahzab — آیت 2

متحد گروہ · 33:2 · 2/73

وَٱتَّبِعْ مَا يُوحَىٰٓ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا

WattabiAA ma yoohailayka min rabbika inna Allaha kana bimataAAmaloona khabeera

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور جو (کتاب) تم کو تمہارے پروردگار کی طرف سے وحی کی جاتی ہے اُسی کی پیروی کئے جانا۔ بےشک خدا تمہارے سب عملوں سے خبردار ہے

محمد جوناگڑھی

جو کچھ آپ کی جانب آپ کے رب کی طرف سے وحی کی جاتی ہے اس کی تابعداری کریں (یقین مانو) کہ اللہ تمہارے ہر ایک عمل سے باخبر ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

پیروی کرو اس بات کی جس کا اشارہ تمہارے ربّ کی طرف سے تمہیں کیا جارہا ہے، اللہ ہر اُس بات سے باخبر ہے جو تم لوگ کرتے ہو۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور آپ ﷺ پیروی کیجیے اس (ہدایت) کی جو آپ ﷺ کی طرف وحی کی جا رہی ہے آپ ﷺ کے رب کی جانب سے۔ یقینا اللہ ان سب باتوں سے باخبر ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

جو کچھ آپ کی جانب آپ کے رب کی طرف سے وحی کی جاتی ہے[1] اس کی تابعداری کریں (یقین مانو) کہ اللہ تمہارے ہر ایک عمل سے باخبر ہے.[2]

حواشی

[1] یعنی قرآن کی اور احادیث کی بھی، اس لئے کہ احادیث کے الفاظ گو نبی (صلى الله عليه وسلم) کی زبان مبارک سے نکلے ہوئے ہیں لیکن ان کے معانی ومفاہیم من جانب اللہ ہی ہیں۔ اسی لئے ان کو وحی خفی یا وحی غیر متلو کہا جاتا ہے۔ [2] پس اس سے تمہاری کوئی بات مخفی نہیں رہ سکتی۔