سورہ Al-A'raf — آیت 7
اونچی جگہ · 7:7 · 7/206
فَلَنَقُصَّنَّ عَلَيْهِم بِعِلْمٍ ۖ وَمَا كُنَّا غَآئِبِينَ
Falanaqussanna AAalayhim biAAilmin wamakunna gha-ibeen
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
پھر اپنے علم سے ان کے حالات بیان کریں گے اور ہم کہیں غائب تو نہیں تھے
محمد جوناگڑھی
پھر ہم چونکہ پوری خبر رکھتے ہیں ان کے روبرو بیان کردیں گے۔ اور ہم کچھ بے خبر نہ تھے۔
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
پھر ہم خود پور ے علم کے ساتھ سرگزشت ان کے آگے پیش کر دیں گے، آخر ہم کہیں غائب تو نہیں تھے
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
پھر ہم ان کے سامنے احوال بیان کریں گے علم کی بنیاد پر اور ہم کہیں غائب تو نہیں تھے۔
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
پھر ہم چونکہ پوری خبر رکھتے ہیں ان کے روبرو بیان کردیں گے[1] ۔ اور ہم کچھ بے خبر نہ تھے۔
حواشی
[1] چونکہ ہر ظاہر اور پوشیدہ بات کا علم رکھتے ہیں اس لئے ہم پھر دونوں (امتیوں اور پیغمبروں) کے سامنے ساری باتیں بیان کریں گے اور جو کچھ انہوں نے کیا ہوگا، ان کے سامنے رکھ دیں گے۔