سورہ Al-A'raf — آیت 197

اونچی جگہ · 7:197 · 197/206

وَٱلَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِهِۦ لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَكُمْ وَلَآ أَنفُسَهُمْ يَنصُرُونَ

Wallatheena tadAAoona mindoonihi la yastateeAAoona nasrakum walaanfusahum yansuroon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو وہ نہ تمہاری ہی مدد کی طاقت رکھتے ہیں اور نہ خود ہی اپنی مدد کرسکتے ہیں

محمد جوناگڑھی

اور تم جن لوگوں کی اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہو وه تمہاری کچھ مدد نہیں کرسکتے اور نہ وه اپنی مدد کرسکتے ہیں۔

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

بخلاف اِس کے تم جنہیں خدا کو چھوڑ کر پکارتے ہو وہ نہ تمہاری مدد کرسکتے ہیں اور نہ خود اپنی مدد ہی کرنے کے قابل ہیں

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور جنہیں تم پکار رہے ہو اس (اللہ) کو چھوڑ کر وہ تمہاری مدد کی استطاعت ہی نہیں رکھتے اور نہ وہ خود اپنی مدد کرسکتے ہیں

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

اور تم جن لوگوں کی اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہو وه تمہاری کچھ مدد نہیں کرسکتے اور نہ وه اپنی مدد کرسکتے ہیں۔[1]

حواشی

[1] جو اپنی مدد آپ کرنے پر قادر نہ ہوں، وہ بھلا دوسروں کی مدد کیا کریں گے؟ جو خود محتاج ہووے دوسرے کا بھلا اس سے مدد کا مانگنا کیا