سورہ Al-A'la — آیت 1
اعلی · 87:1 · 1/19
سَبِّحِ ٱسْمَ رَبِّكَ ٱلْأَعْلَى
Sabbihi isma rabbika al-aAAla
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
(اے پیغمبر) اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو
محمد جوناگڑھی
اپنے بہت ہی بلند اللہ کے نام کی پاکیزگی بیان کر.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
(اے نبیؐ)اپنے ربِّ برتر کے نام کی تسبیح کرو
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
پاکی بیان کرو اپنے رب کے نام کی جو بہت بلند وبالا ہے۔
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
اپنے بہت ہی بلند اللہ کے نام کی پاکیزگی بیان کر.[1]
حواشی
[1] یعنی ایسی چیزوں سے اللہ کی پاکیزگی جو اس کے لائق نہیں ہے۔ حدیث میں آتا ہے کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) اس کے جواب میں پڑھا کرتے تھے، سُبْحَانَ رَبِّيَ الأَعْلَى (مسند أحمد، 1/ 232 ۔ أبو داود، كتاب الصلاة، باب الدعاء في الصلاة، وقال الألباني صحيح ) ۔