سورہ Yusuf — آیت 39

یوسف · 12:39 · 39/111

يَـٰصَـٰحِبَىِ ٱلسِّجْنِ ءَأَرْبَابٌ مُّتَفَرِّقُونَ خَيْرٌ أَمِ ٱللَّهُ ٱلْوَٰحِدُ ٱلْقَهَّارُ

Ya sahibayi assijniaarbabun mutafarriqoona khayrun ami Allahu alwahidualqahhar

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

میرے جیل خانے کے رفیقو! بھلا کئی جدا جدا آقا اچھے یا (ایک) خدائے یکتا وغالب؟

محمد جوناگڑھی

اے میرے قید خانے کے ساتھیو! کیا متفرق کئی ایک پروردگار بہتر ہیں؟ یا ایک اللہ زبردست طاقتور؟

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اے زنداں کے ساتھیو، تم خود ہی سوچو کہ بہت سے متفرق رب بہتر ہیں یا وہ ایک اللہ جو سب غالب ہے؟

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اے میرے جیل کے دونوں ساتھیو ! کیا بہت سے متفرق رب بہتر ہیں یا اکیلا اللہ سب پر حاوی و غالب

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

اے میرے قید خانے کے ساتھیو[1] ! کیا متفرق کئی ایک پروردگار بہتر ہیں[2]؟ یا ایک اللہ زبردست طاقتور؟

حواشی

[1] قید خانے کے ساتھی۔ اسلئے قرار دیا کہ یہ سب ایک عرصے سے جیل میں محبوس چلے آ رہے تھے۔ [2] تفریق ذوات، صفات اور عدد کے لحاظ سے ہے۔ یعنی وہ رب، جو ذات کے لحاظ سے ایک دوسرے سے متفرق، صفات میں ایک دوسرے سے مختلف اور تعداد میں باہم متنافی ہیں، وہ بہتر ہیں یا اللہ، جو اپنی ذات و صفات میں متفرد ہے، جس کا کوئی شریک نہیں ہے اور وہ سب پر غالب اور حکمران ہے؟۔