سورہ Yusuf — آیت 29

یوسف · 12:29 · 29/111

يُوسُفُ أَعْرِضْ عَنْ هَـٰذَا ۚ وَٱسْتَغْفِرِى لِذَنۢبِكِ ۖ إِنَّكِ كُنتِ مِنَ ٱلْخَاطِـِٔينَ

Yoosufu aAArid AAan hatha wastaghfireelithanbiki innaki kunti mina alkhati-een

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

یوسف اس بات کا خیال نہ کر۔ اور (زلیخا) تو اپنے گناہوں کی بخشش مانگ، بےشک خطا تیری ہے

محمد جوناگڑھی

یوسف اب اس بات کو آتی جاتی کرو اور (اے عورت) تو اپنے گناه سے توبہ کر، بیشک تو گنہگاروں میں سے ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

یُوسُف، اس معاملے سے درگزر کر، اور اے عورت، تُو اپنے قصُور کی معافی مانگ، تُو ہی اصل میں خطا کار تھی۔“

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

یوسف ! اس معاملے سے درگزر کرو اور تم اپنے گناہ کی معافی مانگو یقیناً قصور وار تم ہی ہو

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

یوسف اب اس بات کو آتی جاتی کرو [1] اور (اے عورت) تو اپنے گناه سے توبہ کر، بیشک تو گنہگاروں میں سے ہے.[2]

حواشی

[1] یعنی اس کا چرچا مت کرو۔ [2] اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عزیز مصر پر حضرت یوسف (عليه السلام) کی پاک دامنی واضح ہو گئی تھی۔