سورہ Yunus — آیت 95
یونس · 10:95 · 95/109
وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ ٱلَّذِينَ كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّهِ فَتَكُونَ مِنَ ٱلْخَـٰسِرِينَ
Wala takoonanna mina allatheenakaththaboo bi-ayati Allahi fatakoonamina alkhasireen
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
اور نہ ان لوگوں میں ہونا جو خدا کی آیتوں کی تکذیب کرتے ہیں نہیں تو نقصان اٹھاؤ گے
محمد جوناگڑھی
اور نہ ان لوگوں میں سے ہوں جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی آیتوں کو جھٹلایا، کہیں آپ خساره پانے والوں میں سے نہ ہوجائیں.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اور ان لوگوں میں شامل نہ ہو جنہوں نے اللہ کی آیات کو جُھٹلایا ہے، ورنہ تُو نقصان اُٹھانے والوں میں سے ہو گا۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور مت ہوجانا ان لوگوں میں سے جنہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلایا ورنہ تم ہوجاؤ گے خسارہ پانے والوں میں سے
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
اور نہ ان لوگوں میں سے ہوں جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی آیتوں کو جھٹلایا، کہیں آپ خساره پانے والوں میں سے نہ ہوجائیں.[1]
حواشی
[1] یہ بھی دراصل مخاطب امت کو سمجھایا جا رہا ہے کہ تکذیب کا راستہ خسران اور تباہی کا راستہ ہے۔