سورہ Ya-Sin — آیت 76

یٰسٓ · 36:76 · 76/83

فَلَا يَحْزُنكَ قَوْلُهُمْ ۘ إِنَّا نَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ

Fala yahzunka qawluhum innanaAAlamu ma yusirroona wama yuAAlinoon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

تو ان کی باتیں تمہیں غمناک نہ کردیں۔ یہ جو کچھ چھپاتے اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں ہمیں سب معلوم ہے

محمد جوناگڑھی

پس آپ کو ان کی بات غمناک نہ کرے، ہم ان کی پوشیده اور علانیہ سب باتوں کو (بخوبی) جانتے ہیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اچھا، جو باتیں یہ بنا رہے ہیں وہ تمہیں رنجیدہ نہ کریں، اِن کی چھُپی  اور کھُلی سب باتوں کو ہم جانتے ہیں۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

تو (اے نبی ﷺ !) ان کی بات آپ کو رنجیدہ نہ کرے۔ ہم خوب جانتے ہیں جو کچھ یہ لوگ چھپا رہے ہیں اور جو کچھ ظاہر کر رہے ہیں