سورہ Ya-Sin — آیت 66
یٰسٓ · 36:66 · 66/83
وَلَوْ نَشَآءُ لَطَمَسْنَا عَلَىٰٓ أَعْيُنِهِمْ فَٱسْتَبَقُوا۟ ٱلصِّرَٰطَ فَأَنَّىٰ يُبْصِرُونَ
Walaw nashao latamasnaAAala aAAyunihim fastabaqoo assiratafaanna yubsiroon
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور اگر ہم چاہیں تو ان کی آنکھوں کو مٹا کر (اندھا کر) دیں۔ پھر یہ رستے کو دوڑیں تو کہاں دیکھ سکیں گے
محمد جوناگڑھی
اگر ہم چاہتے تو ان کی آنکھیں بے نور کر دیتے پھر یہ رستے کی طرف دوڑتے پھرتے لیکن انہیں کیسے دکھائی دیتا؟
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
ہم چاہیں تو اِن کی آنکھیں موند دیں، پھر یہ راستے کی طرف لپک کر دیکھیں، کہاں سے اِنہیں راستہ سجھائی دے گا؟
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
ور اگر ہم چاہیں تو ان کی آنکھیں مٹا دیں پھر یہ دوڑیں راستہ پانے کے لیے لیکن کہاں دیکھ سکیں گے ؟