سورہ Ya-Sin — آیت 37

یٰسٓ · 36:37 · 37/83

وَءَايَةٌ لَّهُمُ ٱلَّيْلُ نَسْلَخُ مِنْهُ ٱلنَّهَارَ فَإِذَا هُم مُّظْلِمُونَ

Waayatun lahumu allaylu naslakhuminhu annahara fa-itha hum muthlimoon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور ایک نشانی ان کے لئے رات ہے کہ اس میں سے ہم دن کو کھینچ لیتے ہیں تو اس وقت ان پر اندھیرا چھا جاتا ہے

محمد جوناگڑھی

اور ان کے لئے ایک نشانی رات ہے جس سے ہم دن کو کھینچ دیتے ہیں تو وه یکایک اندھیرے میں ره جاتے ہیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اِن کے لیے ایک اور نشانی رات ہے، ہم اُس کے اُوپر سے دِن ہٹا دیتے ہیں تو اِن پر اندھیرا چھا جاتا ہے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور ان کے لیے ایک نشانی رات بھی ہے ہم کھینچ لیتے ہیں اس سے دن کو تو اس وقت یہ اندھیرے میں رہ جاتے ہیں