سورہ Taha — آیت 115
طٰہٰ · 20:115 · 115/135
وَلَقَدْ عَهِدْنَآ إِلَىٰٓ ءَادَمَ مِن قَبْلُ فَنَسِىَ وَلَمْ نَجِدْ لَهُۥ عَزْمًا
Walaqad AAahidna ila adamamin qablu fanasiya walam najid lahu AAazma
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور ہم نے پہلے آدم سے عہد لیا تھا مگر وہ (اسے) بھول گئے اور ہم نے ان میں صبر وثبات نہ دیکھا
محمد جوناگڑھی
ہم نے آدم کو پہلے ہی تاکیدی حکم دیا تھا لیکن وه بھول گیا اور ہم نے اس میں کوئی عزم نہیں پایا.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
ہم نے اِس سے پہلے آدمؑ کو ایک حکم دیا تھا، مگر وہ بھُول گیا اور ہم نے اُس میں عزم نہ پایا۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور ہم نے اس سے پہلے آدم ؑ سے ایک عہد لیا تھا تو وہ بھول گیا اور ہم نے اس میں ارادے کی پختگی نہیں پائی