سورہ Sad — آیت 42
صٓ · 38:42 · 42/88
ٱرْكُضْ بِرِجْلِكَ ۖ هَـٰذَا مُغْتَسَلٌۢ بَارِدٌ وَشَرَابٌ
Orkud birijlika hathamughtasalun baridun washarab
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
(ہم نے کہا کہ زمین پر) لات مارو (دیکھو) یہ (چشمہ نکل آیا) نہانے کو ٹھنڈا اور پینے کو (شیریں)
محمد جوناگڑھی
اپنا پاؤں مارو، یہ نہانے کا ٹھنڈا اور پینے کا پانی ہے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
(ہم نے اُسے حکم دیا)اپنا پاوٴں زمین پر مار، یہ ہے ٹھنڈا پانی نہانے کے لیے اور پینے کے لیے۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
ذرا اپنا پائوں زمین پر مارو یہ (چشمہ جو جاری ہوا ہے) ٹھنڈا پانی ہے غسل کے لیے ہے اور پینے کے لیے۔
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
اپنا پاؤں مارو، یہ نہانے کا ٹھنڈا اور پینے کا پانی ہے.[1]
حواشی
[1] اللہ تعالیٰ نے حضرت ایوب (عليه السلام) کی دعا قبول فرمائی اور ان سے کہا کہ زمین پر پیر مارو، جس سے ایک چشمہ جاری ہوگیا۔ اس کے پانی پینے سے اندرونی بیماریاں اور غسل کرنے سے ظاہری بیماریاں دور ہوگئیں۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ دو چشمے تھے، ایک سے غسل فرمایا اور دوسرے سے پانی پیا۔ لیکن قرآن کے الفاظ سے پہلی بات کی تائید ہوتی ہے۔ یعنی ایک ہی چشمہ تھا۔