سورہ Saba — آیت 54
سبا · 34:54 · 54/54
وَحِيلَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ مَا يَشْتَهُونَ كَمَا فُعِلَ بِأَشْيَاعِهِم مِّن قَبْلُ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ فِى شَكٍّ مُّرِيبٍۭ
Waheela baynahum wabayna mayashtahoona kama fuAAila bi-ashyaAAihim min qabluinnahum kanoo fee shakkin mureeb
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور ان میں اور ان کی خواہش کی چیزوں میں پردہ حائل کردیا گیا جیسا کہ پہلے ان کے ہم جنسوں سے کیا گیا وہ بھی الجھن میں ڈالنے والے شک میں پڑے ہوئے تھے
محمد جوناگڑھی
ان کی چاہتوں اور ان کے درمیان پرده حائل کردیا گیا جیسے کہ اس سے پہلے بھی ان جیسوں کے ساتھ کیا گیا، وه بھی (ان ہی کی طرح) شک وتردد میں (پڑے ہوئے) تھے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اُس وقت جس چیز کی یہ تمنّا کر رہے ہوں گے اس سے محرُوم کر دیے جائیں گے جس طرح اِن کے پیش رَو ہم مشرب محروم ہو ں گے۔ یہ بڑے گمراہ کُن شک میں پڑے ہوئے تھے۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور آڑ کردی جائے گی ان کے اور ان کی من پسند چیزوں کے مابین جیسا کہ اس سے پہلے ان جیساطرز عمل اختیار کرنے والے لوگوں کے ساتھ کیا گیا تھا۔ } وہ لوگ بھی (ایسے ہی) اضطراب والے شک میں پڑے رہے تھے۔