سورہ Qaf — آیت 7
قٓ · 50:7 · 7/45
وَٱلْأَرْضَ مَدَدْنَـٰهَا وَأَلْقَيْنَا فِيهَا رَوَٰسِىَ وَأَنۢبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍۭ بَهِيجٍ
Wal-arda madadnahawaalqayna feeha rawasiya waanbatnafeeha min kulli zawjin baheej
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور زمین کو (دیکھو اسے) ہم نے پھیلایا اور اس میں پہاڑ رکھ دیئے اور اس میں ہر طرح کی خوشنما چیزیں اُگائیں
محمد جوناگڑھی
اور زمین کو ہم نے بچھا دیا اور اس میں ہم نے پہاڑ ڈال دیئے ہیں اور اس میں ہم نے قسم قسم کی خوشنما چیزیں اگا دی ہیں.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اور زمین کو ہم نے بچھا یا اور اس میں پہاڑ جمائے اور اس کے اندر ہر طرح کی خوش منظر نباتات اُگادیں۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور زمین کو ہم نے پھیلا دیا ہے اور ہم نے اس میں لنگر ڈال دیے ہیں اور ہم نے اس میں ہر طرح کی بڑی ہی رونق والی چیزیں (جوڑوں کی شکل میں) پیدا کردیں۔