سورہ Muhammad — آیت 28

محمدﷺ · 47:28 · 28/38

ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمُ ٱتَّبَعُوا۟ مَآ أَسْخَطَ ٱللَّهَ وَكَرِهُوا۟ رِضْوَٰنَهُۥ فَأَحْبَطَ أَعْمَـٰلَهُمْ

Thalika bi-annahumu ittabaAAoo maaskhata Allaha wakarihoo ridwanahufaahbata aAAmalahum

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

یہ اس لئے کہ جس چیز سے خدا ناخوش ہے یہ اس کے پیچھے چلے اور اس کی خوشنودی کو اچھا نہ سمجھے تو اُس نے بھی ان کے عملوں کو برباد کر دیا

محمد جوناگڑھی

یہ اس بنا پر کہ یہ وه راه چلے جس سے انہوں نے اللہ کو ناراض کر دیا اور انہوں نے اس کی رضا مندی کو برا جانا، تو اللہ نے ان کے اعمال اکارت کر دیئے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

یہ اسی لیے تو ہو گا کہ انہوں نے اس طریقے کی پیروی  کی جو اللہ کو ناراض کرنے والا ہے اور کی رضا کا راستہ اختیار  کرنا  پسند نہ کیا۔ اسی بنا  پر اس نے ان کے سب اعمال ضائع کر دیے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

یہ اس لیے کہ انہوں نے پیروی کی اس چیز کی جو اللہ کو ناراض کرنے والی ہے اور انہوں نے ناپسند کیا اس کی رضا کو تو اس نے ان کے تمام اعمال اکارت کردیے۔