سورہ Ibrahim — آیت 52
ابراہیم · 14:52 · 52/52
هَـٰذَا بَلَـٰغٌ لِّلنَّاسِ وَلِيُنذَرُوا۟ بِهِۦ وَلِيَعْلَمُوٓا۟ أَنَّمَا هُوَ إِلَـٰهٌ وَٰحِدٌ وَلِيَذَّكَّرَ أُو۟لُوا۟ ٱلْأَلْبَـٰبِ
Hatha balaghun linnasiwaliyuntharoo bihi waliyaAAlamoo annama huwa ilahunwahidun waliyaththakkara oloo al-albab
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
یہ قرآن لوگوں کے نام (خدا کا پیغام) ہے تاکہ ان کو اس سے ڈرایا جائے اور تاکہ وہ جان لیں کہ وہی اکیلا معبود ہے اور تاکہ اہل عقل نصیحت پکڑیں
محمد جوناگڑھی
یہ قرآن تمام لوگوں کے لیے اطلاع نامہ ہے کہ اس کے ذریعہ سے وه ہوشیار کر دیے جائیں اور بخوبی معلوم کرلیں کہ اللہ ایک ہی معبود ہے اور تاکہ عقلمند لوگ سوچ سمجھ لیں.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
یہ ایک پیغام ہے سب انسانوں کے لیے، اور یہ بھیجا گیا ہے اس لیے کہ اُن کو اِس کے ذریعہ سے خبردار کر دیا جائے اور وہ جان لیں کہ حقیقت میں خدا بس ایک ہی ہے اور جو عقل رکھتے ہیں وہ ہوش میں آ جائیں
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
یہ پہنچا دینا ہے لوگوں کے لیے تاکہ وہ اس کے ذریعے سے خبردار کردیے جائیں اور تاکہ وہ جان لیں کہ صرف وہی معبود ہے اکیلا اور اس لیے کہ نصیحت اخذ کریں عقل والے لوگ