سورہ Ibrahim — آیت 50
ابراہیم · 14:50 · 50/52
سَرَابِيلُهُم مِّن قَطِرَانٍ وَتَغْشَىٰ وُجُوهَهُمُ ٱلنَّارُ
Sarabeeluhum min qatraninwataghsha wujoohahumu annar
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
ان کے کرتے گندھک کے ہوں گے اور ان کے مونہوں کو آگ لپیٹ رہی ہوگی
محمد جوناگڑھی
ان کے لباس گندھک کے ہوں گے اور آگ ان کے چہروں پر بھی چڑھی ہوئی ہوگی.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
تارکول کے لباس پہنے ہوئے ہوں گے اور آگ کے شعلے اُن کے چہروں پر چھائے جا رہے ہوں گے
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
ان کے کرتے ہوں گے گندھک کے اور ڈھانپے ہوئے ہوگی ان کے چہروں کو آگ
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
ان کے لباس گندھک کے ہوں گے[1] اور آگ ان کے چہروں پر بھی چڑھی ہوئی ہوگی.
حواشی
[1] جو آگ سے فوراً بھڑک اٹھتی ہے۔ علاوہ ازیں آگ نے ان کے چہروں کو بھی ڈھانپا ہوگا۔