سورہ Ibrahim — آیت 33

ابراہیم · 14:33 · 33/52

وَسَخَّرَ لَكُمُ ٱلشَّمْسَ وَٱلْقَمَرَ دَآئِبَيْنِ ۖ وَسَخَّرَ لَكُمُ ٱلَّيْلَ وَٱلنَّهَارَ

Wasakhkhara lakumu ashshamsa walqamarada-ibayni wasakhkhara lakumu allayla wannahar

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور سورج اور چاند کو تمہارے لیے کام میں لگا دیا کہ دونوں (دن رات) ایک دستور پر چل رہے ہیں۔ اور رات اور دن کو بھی تمہاری خاطر کام میں لگا دیا

محمد جوناگڑھی

اسی نے تمہارے لیے سورج چاند کو مسخر کردیا ہے کہ برابر ہی چل رہے ہیں اور رات دن کو بھی تمہارے کام میں لگا رکھا ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

جس نے سُورج اور چاند کو تمہارے لیے مسخّر کیا کہ لگاتار چلے جا رہے ہیں اور رات اور دن کو تمہارے لیے مسخّر کیا۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور مسخر کردیا تمہارے لیے سورج اور چاند کو کہ مسلسل چل رہے ہیں اور مسخر کردیا تمہارے لیے رات کو اور دن کو

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

اسی نے تمہارے لیے سورج چاند کو مسخر کردیا ہے کہ برابر ہی چل رہے ہیں[1] اور رات دن کو بھی تمہارے کام میں لگا رکھا ہے.[2]

حواشی

[1] یعنی مسلسل چلتے رہتے ہیں، کبھی ٹھرتے نہیں رات کو، نہ دن کو۔ علاوہ ازیں ایک دوسرے کے پیچھے چلتے ہیں لیکن کبھی ان کا باہمی تصادم اور ٹکراؤ نہیں ہوتا۔ [2] رات اور دن، ان کا باہمی تفاوت جاری رہتا ہے، کبھی رات، دن کا کچھ حصہ لے کر لمبی ہو جاتی ہے اور کبھی دن، رات کا کچھ حصہ لے کر لمبا ہو جاتا ہے۔ اور یہ سلسلہ ابتدائے کائنات سے چل رہا ہے، اس میں ایک رائی فرق نہیں آیا۔