سورہ Hud — آیت 72
حود · 11:72 · 72/123
قَالَتْ يَـٰوَيْلَتَىٰٓ ءَأَلِدُ وَأَنَا۠ عَجُوزٌ وَهَـٰذَا بَعْلِى شَيْخًا ۖ إِنَّ هَـٰذَا لَشَىْءٌ عَجِيبٌ
Qalat ya waylata aaliduwaana AAajoozun wahatha baAAlee shaykhan inna hathalashay-on AAajeeb
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اس نے کہا اے ہے میرے بچہ ہوگا؟ میں تو بڑھیا ہوں اور میرے میاں بھی بوڑھے ہیں۔ یہ تو بڑی عجیب بات ہے
محمد جوناگڑھی
وه کہنے لگی ہائے میری کم بختی! میرے ہاں اوﻻد کیسے ہو سکتی ہے میں خود بڑھیا اور یہ میرے خاوند بھی بہت بڑی عمر کے ہیں یہ تو یقیناً بڑی عجیب بات ہے!
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
وہ بولی ”ہا ئے میری کم بختی! کیا اب میرے ہاں اولاد ہوگی جبکہ میں بڑھیا پُھونس ہو گئی اور یہ میرے میاں بھی بُوڑھے ہو چکے؟ یہ تو بڑے عجیب بات ہے۔“
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اس نے کہا : ہائے میری شامت ! کیا اب میں بچہ جنوں گی جبکہ میں نہایت بوڑھی ہوچکی ہوں اور یہ میرے شوہر بھی بوڑھے ہیں ! یہ تو بہت عجیب بات ہے