سورہ Hud — آیت 1
حود · 11:1 · 1/123
الٓر ۚ كِتَـٰبٌ أُحْكِمَتْ ءَايَـٰتُهُۥ ثُمَّ فُصِّلَتْ مِن لَّدُنْ حَكِيمٍ خَبِيرٍ
Alif-lam-ra kitabun ohkimatayatuhu thumma fussilat min ladun hakeeminkhabeer
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
الٓرا۔ یہ وہ کتاب ہے جس کی آیتیں مستحکم ہیں اور خدائے حکیم وخبیر کی طرف سے بہ تفصیل بیان کردی گئی ہے
محمد جوناگڑھی
الرٰ، یہ ایک ایسی کتاب ہے کہ اس کی آیتیں محکم کی گئی ہیں، پھر صاف صاف بیان کی گئی ہیں ایک حکیم باخبر کی طرف سے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
ا ل ر۔ فرمان ہے ، جس کی آیتیں پُختہ اور مفصّل ارشا د ہوئی ہیں، ایک دانا اور با خبر ہستی کی طرف سے
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
الۗرٰ۔ یہ وہ کتاب ہے جس کی آیات (پہلے) پختہ کی گئی ہیں پھر ان کی تفصیل بیان کی گئی ہے اس ہستی کی طرف سے جو حکیم اور خبیر ہے