سورہ Fussilat — آیت 8

مفصل · 41:8 · 8/54

إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ

Inna allatheena amanoowaAAamiloo assalihati lahum ajrun ghayrumamnoon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے ان کے لئے (ایسا) ثواب ہے جو ختم ہی نہ ہو

محمد جوناگڑھی

بیشک جو لوگ ایمان ﻻئیں اور بھلے کام کریں ان کے لیے نہ ختم ہونے واﻻ اجر ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

رہے وہ لوگ جنہوں نے مان لیا اور نیک اعمال کیے،  اُن کے لیے یقیناً ایسا اجر ہے جس کا سلسلہ ٹوٹنے والا نہیں ہے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

بیشک وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے ان کے لیے ایسا اجر ہے جس کا سلسلہ کبھی منقطع نہیں ہوگا

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

بیشک جو لوگ ایمان ﻻئیں اور بھلے کام کریں ان کے لیے نہ ختم ہونے واﻻ اجر ہے.[1]

حواشی

[1] أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ کاوہی مطلب ہے جو عَطَاءً غَيْرَ مَجْذُوذٍ (هود: 108) کا ہے یعنی یہ نہ ختم ہونے والا اجر۔