سورہ Fussilat — آیت 54

مفصل · 41:54 · 54/54

أَلَآ إِنَّهُمْ فِى مِرْيَةٍ مِّن لِّقَآءِ رَبِّهِمْ ۗ أَلَآ إِنَّهُۥ بِكُلِّ شَىْءٍ مُّحِيطٌۢ

Ala innahum fee miryatin min liqa-irabbihim ala innahu bikulli shay-in muheet

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

دیکھو یہ اپنے پروردگار کے روبرو حاضر ہونے سے شک میں ہیں۔ سن رکھو کہ وہ ہر چیز پر احاطہ کئے ہوئے ہے

محمد جوناگڑھی

یقین جانو! کہ یہ لوگ اپنے رب کے روبرو جانے سے شک میں ہیں، یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کا احاطہ کیے ہوئے ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

آگاہ رہو، یہ لوگ اپنےربّ کی ملاقات میں شک رکھتے ہیں۔ سُن رکھو، وہ ہر چیز پر محیط ہے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

آگاہ ہو جائو ! یہ لوگ اپنے رب کے ساتھ ملاقات سے متعلق شک میں پڑے ہوئے ہیں آگاہ ہو جائو ! بیشک وہ ہرچیز کا احاطہ کیے ہوئے ہے

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

یقین جانو! کہ یہ لوگ اپنے رب کے روبرو جانے سے شک میں ہیں[1] ، یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کا احاطہ کیے ہوئے ہے.[2]

حواشی

[1] اس لیے اس کی بابت غور وفکر نہیں کرتے، نہ اس کے لیے عمل کرتے ہیں اور نہ اس دن کا کوئی خوف ان کے دلوں میں ہے۔ [2] بنا بریں اس کے لیے قیامت کا وقوع قطعاً مشکل امر نہیں کیونکہ تمام مخلوقات پر اس کا غلبہ وتصرف ہے وہ اس میں جس طرح چاہے تصرف کرے، کرتا ہے، کرسکتا ہے اور کرے گا، کوئی اس کو روکنے والا نہیں ہے۔