سورہ Fussilat — آیت 46

مفصل · 41:46 · 46/54

مَّنْ عَمِلَ صَـٰلِحًا فَلِنَفْسِهِۦ ۖ وَمَنْ أَسَآءَ فَعَلَيْهَا ۗ وَمَا رَبُّكَ بِظَلَّـٰمٍ لِّلْعَبِيدِ

Man AAamila salihanfalinafsihi waman asaa faAAalayha wamarabbuka bithallamin lilAAabeed

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

جو نیک کام کرے گا تو اپنے لئے۔ اور جو برے کام کرے گا تو ان کا ضرر اسی کو ہوگا۔ اور تمہارا پروردگار بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں

محمد جوناگڑھی

جو شخص نیک کام کرے گا وه اپنے نفع کے لیے اور جو برا کام کرے گا اس کا وبال اسی پر ہے۔ اور آپ کا رب بندوں پر ﻇلم کرنے واﻻ نہیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

جو کوئی نیک عمل کرے گا اپنے ہی لیے اچھا کرے گا، جو بدی کرے گا اُس کا وبال اُسی پر ہوگا، اور تیرا ربّ اپنے بندوں کے حق میں ظالم نہیں ہے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

جو کوئی نیک عمل کرتا ہے تو اپنے ہی لیے کرتا ہے اور جو کوئی برا کام کرتا ہے تو اس کا وبال اسی پر آئے گا اور آپ کا رب کچھ بھی ظلم کرنے والا نہیں ہے اپنے بندوں کے حق میں

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

جو شخص نیک کام کرے گا وه اپنے نفع کے لیے اور جو برا کام کرے گا اس کا وبال اسی پر ہے۔ اور آپ کا رب بندوں پر ﻇلم کرنے واﻻ نہیں.[1]

حواشی

[1] اس لیے کہ وہ عذاب صرف اسی کو دیتا ہے جو گناہ گار ہوتا ہے، نہ کہ جس کو چاہے، یوں ہی عذاب میں مبتلا کردے۔