سورہ Fussilat — آیت 4
مفصل · 41:4 · 4/54
بَشِيرًا وَنَذِيرًا فَأَعْرَضَ أَكْثَرُهُمْ فَهُمْ لَا يَسْمَعُونَ
Basheeran wanatheeran faaAAradaaktharuhum fahum la yasmaAAoon
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
جو بشارت بھی سناتا ہے اور خوف بھی دلاتا ہے لیکن ان میں سے اکثروں نے منہ پھیر لیا اور وہ سنتے ہی نہیں
محمد جوناگڑھی
خوش خبری سنانے واﻻ اور ڈرانے واﻻ ہے، پھر بھی ان کی اکثریت نے منھ پھیر لیا اور وه سنتے ہی نہیں.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
بشارت دینے والا اور ڈرانے والا۔ مگر اِن لوگوں میں سے اکثر نے اس سے رُو گردانی کی اور وہ سُن کر نہیں دیتے
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
بشارت دینے والی اور آگاہ کردینے والی تو ان کی اکثریت نے اعراض کیا اور وہ سنتے ہی نہیں ہیں
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
خوش خبری سنانے واﻻ اور ڈرانے واﻻ[1] ہے، پھر بھی ان کی اکثریت نے منھ پھیر لیا اور وه سنتے ہی نہیں.[2]
حواشی
[1] ایمان اور اعمال صالحہ کے حاملین کو کامیابی اور جنت کی خوش خبری سنانے والا اورمشرکین و مکذبین کو عذاب نار سے ڈرانے والا۔ [2] یعنی غوروفکر اور تدبر و تعقل کی نیت سے نہیں سنتے کہ جس سے انہیں فائدہ ہو۔ اسی لیے ان کی اکثریت ہدایت سے محروم ہے۔