سورہ Fussilat — آیت 27
مفصل · 41:27 · 27/54
فَلَنُذِيقَنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ عَذَابًا شَدِيدًا وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَسْوَأَ ٱلَّذِى كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ
Falanutheeqanna allatheenakafaroo AAathaban shadeedan walanajziyannahum aswaa allatheekanoo yaAAmaloon
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
سو ہم بھی کافروں کو سخت عذاب کے مزے چکھائیں گے اور ان کے برے عملوں کی جو وہ کرتے تھے سزا دیں گے
محمد جوناگڑھی
پس یقیناً ہم ان کافروں کو سخت عذاب کا مزه چکھائیں گے۔ اور انہیں ان کے بدترین اعمال کا بدلہ (ضرور) ضرور دیں گے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اِن کافروں کو ہم سخت عذاب کا مزا چکھا کر رہیں گے اور جو بدترین حرکات یہ کرتے رہے ہیں ان کا پورا پورا بدلہ اِنہیں دیں گے
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
تو ہم لازماً مزہ چکھائیں گے ان کافروں کو بہت سخت عذاب کا اور ہم انہیں سزادیں گے ان کے بدترین اعمال کے حساب سے
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
پس یقیناً ہم ان کافروں کو سخت عذاب کا مزه چکھائیں گے۔ اور انہیں ان کے بدترین اعمال کا بدلہ (ضرور) ضرور دیں گے.[1]
حواشی
[1] یعنی ان کے بعض اچھے عملونکی کوئی قیمت نہیں ہوگی، مثلاً اکرام ضیف، صلہ رحمی وغیرہ۔ کیونکہ ایمان کی دولت سے وہ محروم رہے تھے، البتہ برے عملوں کی جزا انہیں ملے گی، جن میں قرآن کریم سے روکنے کا جرم بھی ہے۔