سورہ Fatir — آیت 39

پیدا کرنے والا · 35:39 · 39/45

هُوَ ٱلَّذِى جَعَلَكُمْ خَلَـٰٓئِفَ فِى ٱلْأَرْضِ ۚ فَمَن كَفَرَ فَعَلَيْهِ كُفْرُهُۥ ۖ وَلَا يَزِيدُ ٱلْكَـٰفِرِينَ كُفْرُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ إِلَّا مَقْتًا ۖ وَلَا يَزِيدُ ٱلْكَـٰفِرِينَ كُفْرُهُمْ إِلَّا خَسَارًا

Huwa allathee jaAAalakum khala-ifafee al-ardi faman kafara faAAalayhi kufruhu walayazeedu alkafireena kufruhum AAinda rabbihim illamaqtan wala yazeedu alkafireena kufruhum illakhasara

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

وہی تو ہے جس نے تم کو زمین میں (پہلوں کا) جانشین بنایا۔ تو جس نے کفر کیا اس کے کفر کا ضرر اسی کو ہے۔ اور کافروں کے حق میں ان کے کفر سے پروردگار کے ہاں ناخوشی ہی بڑھتی ہے اور کافروں کو ان کا کفر نقصان ہی زیادہ کرتا ہے

محمد جوناگڑھی

وہی ایسا ہے جس نے تم کو زمین میں آباد کیا، سو جو شخص کفر کرے گا اس کے کفر کا وبال اسی پر پڑے گا۔ اور کافروں کے لئے ان کا کفر ان کے پروردگار کے نزدیک ناراضی ہی بڑھنے کا باعﺚ ہوتا ہے، اور کافروں کے لئے ان کا کفر خساره ہی بڑھنے کا باعﺚ ہوتا ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

وہی تو ہے جس نے تم کو زمین میں خلیفہ بنایا ہے۔ اب جو کوئی کُفر کرتا ہے اس کے کُفر کا وبال اُسی پر ہے، اور کافروں کو اُن کا کُفر اِس کےسوا کوئی ترقی نہیں دیتا  کہ ان کے ربّ کا غضب اُن پر زیادہ سے زیادہ بھڑکتا چلا جاتا ہے۔ کافروں کے لیے خسارے میں اضافے کے سوا کوئی ترقی نہیں

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

وہی تو ہے جس نے تمہیں جانشین بنایا زمین میں تو جس کسی نے کفر کیا تو اس کے کفر کا وبال اسی پر ہوگا اور کافروں کے لیے ان کا کفر ان کے رب کے نزدیک سوائے غضب کے کسی چیز میں اضافہ نہیں کرے گا اور کافروں کے لیے ان کا کفر سوائے خسارے کے اور کچھ نہیں بڑھائے گا