سورہ Az-Zumar — آیت 51
گروہ · 39:51 · 51/75
فَأَصَابَهُمْ سَيِّـَٔاتُ مَا كَسَبُوا۟ ۚ وَٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ مِنْ هَـٰٓؤُلَآءِ سَيُصِيبُهُمْ سَيِّـَٔاتُ مَا كَسَبُوا۟ وَمَا هُم بِمُعْجِزِينَ
Faasabahum sayyi-atu makasaboo wallatheena thalamoo min haola-isayuseebuhum sayyi-atu ma kasaboo wamahum bimuAAjizeen
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
ان پر ان کے اعمال کے وبال پڑ گئے۔ اور جو لوگ ان میں سے ظلم کرتے رہے ہیں ان پر ان کے عملوں کے وبال عنقریب پڑیں گے۔ اور وہ (خدا کو) عاجز نہیں کرسکتے
محمد جوناگڑھی
پھر ان کی تمام برائیاں ان پر آ پڑیں، اوران میں سے بھی جو گناه گار ہیں ان کی کی ہوئی برائیاں بھی اب ان پر آ پڑیں گی، یہ (ہمیں) ہرا دینے والے نہیں.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
پھر اپنی کمائی کے برے نتائج انہوں نے بھگتے، اور اِن لوگوں میں سے بھی جو ظالم ہیں وہ عنقریب اپنی کمائی کے برے نتائج بھگتیں گے، یہ ہمیں عاجز کر دینے والے نہیں ہیں
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
پس انہیں اس کے بدنتائج پہنچ گئے جو وہ کماتے تھے۔ ور ان میں سے بھی جو لوگ ظلم (شرک) کی روش اختیار کریں گے ان کو پہنچ کر رہیں گے ان کے کرتوتوں کے برے نتائج اور وہ (اللہ کو) عاجز کردینے والے نہیں ہیں
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
پھر ان کی تمام برائیاں[1] ان پر آ پڑیں، اوران میں سے بھی جو گناه گار ہیں ان کی کی ہوئی برائیاں بھی اب ان پر آ پڑیں گی، یہ (ہمیں) ہرا دینے والے نہیں.[2]
حواشی
[1] برائیوں سے مراد ان کی برائیوں کی جزا ہے، ان کو مشاکلﺖ کے اعتبار سے سیئات کہا گیا ہے، ورنہ برائی کی جزابرائی نہیں ہے۔ جیسے وَجَزَاءُ سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا میں ہے۔ (فتح القدیر)۔ [2] یہ کفارمکہ کو تنبیہ ہے۔ چنانچہ ایساہی ہوا، یہ بھی گزشتہ قوموں کی طرح قحط، قتل و اسارت وغیرہ سے دوچار ہوئے، اللہ کی طرف سے آئےہوئے ان عذابوں کویہ روک نہیں سکے۔