سورہ Az-Zumar — آیت 17
گروہ · 39:17 · 17/75
وَٱلَّذِينَ ٱجْتَنَبُوا۟ ٱلطَّـٰغُوتَ أَن يَعْبُدُوهَا وَأَنَابُوٓا۟ إِلَى ٱللَّهِ لَهُمُ ٱلْبُشْرَىٰ ۚ فَبَشِّرْ عِبَادِ
Wallatheena ijtanaboo attaghootaan yaAAbudooha waanaboo ila Allahilahumu albushra fabashshir AAibad
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور جنہوں نے اس سے اجتناب کیا کہ بتوں کو پوجیں اور خدا کی طرف رجوع کیا ان کے لئے بشارت ہے۔ تو میرے بندوں کو بشارت سنا دو
محمد جوناگڑھی
اور جن لوگوں نے طاغوت کی عبادت سے پرہیز کیا اور (ہمہ تن) اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ رہے وه خوش خبری کے مستحق ہیں، میرے بندوں کو خوشخبری سنا دیجئے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
بخلاف اس کے جن لوگوں نے طاغوت کی بندگی سے اجتناب کیا اور اللہ کی طرف رُجوع کر لیا اُن کے لیے خوشخبری ہے۔ پس (اے نبی ؐ)بشارت دے دو میرے اُن بندوں کو
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور وہ لوگ جنہوں نے طاغوت سے کنارہ کشی کرلی (اس طرح) کہ اس کی بندگی نہ کی اور انہوں نے رجوع کرلیا اللہ کی طرف ان کے لیے بشارت ہے تو (اے نبی ﷺ !) میرے ان بندوں کو بشارت دے دیجیے